Posts

Little Shirk In Islam 2020

Image
چھوٹے شرک کا خوف ---------------------- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے تم لوگوں (یعنی اُمت پر) جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے وہ چھوٹا شرک ہے ، صحابہ کرام نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، چھوٹا شرک کیا ہے ؟ فرمایا ، دکھاوا (یعنی عبادت ، نیکیوں وغیرہ میں ریاکاری) ، قیامت کے دن جب لوگوں کو ان کے کاموں کا بدلہ دیا جائے گا ، تو اللہ تعالی ان (دکھاوا کرنے والوں) سے کہے گا ، جن لوگوں کو تم لوگ (تعریف ، واہ ، واہ حاصل کرنے کے اپنی عبادات و نیک کام) دکھایا  کرتے تھے ، (اب بدلہ ، اجر و ثواب کے لئے) انہی کے پاس جاؤ ، اور دیکھو کیا تم ان لوگوں کے پاس کوئی بدلہ پاتے ہو ؟ ؟ ؟(یعنی کیا اب وہ لوگ تمہیں جنت میں داخل کر سکتے ہیں ؟ کیونکہ عبادات اور نیک اعمال تم نےخالص اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے تو کئے ہی نہیں تھے ، انجام دوزخ ہی ہے) ----------------------------------------------------------- (السلسلة الصحيحة : 951 ، ، صحيح الجامع : 1555 ، ، الترغيب والترهيب : 1/52 ، ، صحيح الترغيب : 32 ، ، تخريج مشكاة المصابيح : 5263)

Ashaab E Kahaf Short Story

Image
Ashaab E Kahaf Short Story 🍁 "اَصحابِ_کَہف" ❤ 🙂 💢 آج سے تقریباً 2 ہزار سال پہلے ملکِ رُوم کے شہر "اُفسُوس" میں ایک ظالم بادشاہ دَقیانُوس کی حکومت تھی۔ جو شخص بُتوں کی پُوجا نہ کرتا اسے قتل کر وا دیتا۔ ایک دن اِیمان والوں کے قتل کا مَنظر دیکھنے کے لئے چند نوجوان آئے، اللّٰه عزوجل نے اُن کی آنکھوں سے پَردے ہٹا دیئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ جس مؤمن کو بھی قتل کیا جاتا فرشتے آسمان سے اُترتے اور اُس کی رُوح کو اپنے ساتھ لے جاتے، یہ اِیمان اَفروز مَنظر دیکھ کر وہ سب نوجوان ایمان لے آئے۔ 💢 # تین_دن_کی_مہلت : بادشاہ دَقیانُوس کو سفر پر جاتے ہوئے اِس بات کا عِلم ہوا، تو اُس نے اُنہیں 3 دن کی مہلت دی کہ میرے واپس آنے تک ایمان سے پِھر جاؤ ورنہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔ تیسرے دن یہ صاحبِ ایمان نوجوان کچھ مال لے کر رات کے وقت شہر سے رُخصت ہو گئے، راستے میں اُنہیں اپنے خاندان کی بکریاں چَرانے والا ایک چَرواہا ملا، جسے اُنہوں نے اپنا ماجرا بیان کیا اور اسے بھی اِیمان کی دعوت دی، چَرواہے نے اِیمان قبول کیا اور اُن کے ساتھ شامل ہو گیا، چَرواہے کا رَکھوالی کرنے والا کُتّا